Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائرکردیں

ملزمان پر نواز شریف کے حق میں ریلی نکالنے کے دوران پولیس سے الجھنے کا مقدمے درج ہے
شائع 13 اکتوبر 2023 02:06pm

سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر، شفیع کھوکھرسمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائرکر دیں۔

ملزمان پر نوازشریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس سے الجھنے کا مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موقف پیش کیا کہ جھوٹا اور سیاسی مقدمہ درج کیا گیا پراسکیوشن کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہے ساتھ ہی استدعا کی کہ عدالت بریت کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Nawaz Sharif

punjab