Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھر میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے

ایم ڈی کیٹ دوبارہ لینے کے فیصلے کیخلاف پریس کلب کے باہر طلبا کا احتجاج
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 02:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سندھ بھر میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے، فیصلے کے بعد م پریس کلب کے باہر ٹیسٹ میں کامیاب طلباء احتجاج کررہے ہیں۔ فیصلہ واپس نہ لینے پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

سندھ بھر میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے، اور محکمہ صحت کے ڈاؤ یونیورسٹی کو دوبارہ امتحانات لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

صوبائی کابینہ نے جناح یونیورسٹی کے تحت امتحانات منسوخ کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

دوسری جانب سندھ میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے فیصلے پر طلبا کی بڑی تعداد کرچای پریس کلب پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا، احتجاج میں طلباء کے ساتھ ان کے والدین بھی شریک ہیں۔

طلبا نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے دوبارہ امتحان لینے کا بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محنت کرکے امتحان پاس کیا دوبارہ امتحان نہیں دیں گے۔

احتجاج کرنے والوں نے پی ایم ڈی سی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرچہ لیک کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے حکومت کی جانب سے دوبارہ امتحان لینے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔

طلبا نے واضح کیا کہ کچھ بھی کریں گے لیکن دوبارہ ٹیسٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ برقرار رکھا تو گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس جا کر دھرنا دیں گے۔

Karachi Press Club

MDCAT

MDCAT Results

mdcat exam