Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

افغانستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر دینے کا امریکی اعلان

ہم ان زلزلوں سے ہونیوالے جانی نقصان پر افسردہ ہیں، امریکا
شائع 13 اکتوبر 2023 09:00am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکا نے افغانستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ پرکہا کہ 7 اور 11 اکتوبر کو شمال مغربی افغانستان میں آنے والے زلزلوں کے بعد امریکا نے ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امداد میں ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، جن میں پینے کا صاف پانی، ایمرجنسی شیلٹر کٹس اور کمبل سیمت دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔

تھامس ویسٹ نے کہا کہ ہم ان زلزلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر افسردہ ہیں اور افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک وہ ان مشکل حالات سے نکل رہے ہیں۔

ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں

افغانستان: تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئیں

زلزلے سے تباہی کے بعد پاکستان کا میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا فیصلہ

افغانستان میں زلزلے کے بعد راشد خان کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ ہرات صوبہ ایران کی سرحد سے ملتا ہے، جبکہ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں فراہ اور بادغیس اور کچھ قریبی ایرانی قصبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

afghanistan

earthquake

USA