Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی عمارت میں آتشزدگی

پرانی عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ترجمان دفتر خارجہ
شائع 12 اکتوبر 2023 11:33pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے دفتر خارجہ کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نےآگ پر قابو پایا۔

آگ وزارت خارجہ کی پرانی عمارت میں لگی۔

ذرائع کے مطابق آگ وزارت خارجہ بلڈنگ کے آخری فلور پر لگی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق دفتر خارجہ کی پرانی عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے دفتر خارجہ کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آگ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر لگی، اس وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفرا اسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

foreign office

اسلام آباد

fire

islamabad police