Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے ایم ٹو سالٹ رینج ایریا میں ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک معطل

حادثے کے باعث موٹر وے پراسلام آباد سے لاہورجانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی
شائع 12 اکتوبر 2023 01:49pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

موٹروے ایم ٹو سالٹ رینج ایریا میں ٹینکر الٹ جانے کی وجہ سے موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

ٹینکرالٹنے سے موٹروے پراسلام آباد سےلاہورجانے والی ٹریفک معطل ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی لبمی قطاریں لگ گئی ہے۔

شہری کئی گھنٹوں سے موٹروے میں پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو موٹروے ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

جس جگہ ٹینکر الٹا ہے، اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی اور افراد کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

موٹروے وے ٹیمیں ریسکیو عملے کے ہمرہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں،مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے وقتی طور پر ٹریفک کو روک گئی تھی ۔ لیکن حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ٹریفک کو کھول دیا گیا ۔

اسلام آباد

lahore

punjab