Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے، تحریک انصاف

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا، شہباز شریف
شائع 11 اکتوبر 2023 10:41pm

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے باب میں عدالتِ عظمیٰ سے سیاسی امیدیں لگانے والے گروہ کے حصّے میں مایوسی آئی ہے، این آر اوز کی چھتری تلے سیاست کے خواب دیکھنے والے بھگوڑے مجرم کے لیے پاکستان واپسی کے اعلان سے پلٹنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے قانون کا گزشتہ ادوار پر نفاذ روک کر بھگوڑے مجرم کی نااہلیت اور سزا پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے، تاحیات نااہلی کی اطلاع پاکر پھر سے پلیٹ لیٹس میں حد درجہ گراوٹ کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے بعد صادق و امین عمران خان کے خلاف سازشوں کے امکانات بھی دم توڑ گئے، آج کے فیصلے کے بعد جعلی اور جھوٹے مقدمات چیئرمین عمران خان کو دیے گئے صداقت و امانت کے سرٹیفکیٹ پر کسی طور اثرانداز نہیں ہوسکتے، آج کے فیصلے کے بعد دستور کے آرٹیکل 189 کے تحت عدالتِ عالیہ بھی 3 سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے بینچز کی تشکیل اور مقدمات کی تقسیم کی پابند ہوگی۔

مزید پڑھیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 10-5 سے آئینی قرار، سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں مسترد کردیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس: ’اس ملک کو چلنے دیں، اتنا تو کہیں قانون ٹھیک بنا ہے‘

پریکٹس اینڈ پروسیجر: فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی قرار، لیکن نواز، جہانگیر اپیل کے حق سے محروم

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد بادی النظر میں ہائیکورٹ میں بھی مقدمات کو چیف جسٹس کے ہاں جمع کرنے کی بجائے دیگر ججز/ بینچز کو منتقل کرنا لازم ہوگا، آج کے اکثریتی فیصلے کے جامع تجزیے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا، شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دیے جانے والے فیصلے کا قائد نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری کیے گئے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

Nawaz Sharif

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

PTI Reaction

Supreme Court Review of Judgements and Orders Act 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

practice and procedure bill

Practice and Procedure Act