Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ورثاء کا سڑک بند کرکے احتجاج

پولیس درندہ صفت قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے، مظاہرین کا مطالبہ
شائع 11 اکتوبر 2023 11:00am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

فیصل آباد میں درندہ صفت سفاک ملزم نے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقے گاؤں باراں میں 2 روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش آج صبح ویرانے میں جھاڑیوں سے ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سمندری فیصل آباد روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس درندہ صفت قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر 24 گھنٹے میں 3 خواتین سے جنسی زیادتی

9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا

ادھر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی جب کہ سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Faisalabad

Child Rape

Rape

Punjab police

Rape Case