Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اقتدار کھونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں نئی ​​نوکری مل گئی‘

قلفی بیچنے والے شخص کی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت ہے۔
شائع 10 اکتوبر 2023 06:26pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی شخص کی قلفی بیچتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پاکستان کی سڑکوں پر قلفی بیچ رہا ہے۔

اس ویڈیو کی جانب لوگوں کی توجہ قلفی بیچنے والے شخص کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت نے مبذول کرائی۔

ویڈیو میں پنجاب کے علاقے ساہیوال سے تعلق رکھنے والا شخص اپنے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے مسلسل کھویا قلفی کی آواز لگاتا نظرآ رہا ہے۔

وہ شخص اپنے خوبصورت اسٹائل اور آواز میں اپنی کھوئے والی قلفی کی تعریفیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اور گانے کی طرح لہک لہک کر اپنی قلفی بیچنے کی کوشش کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایران پر حملے کا منصوبہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ آڈیو لیک پر ردعمل

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتقال، بیٹے کے ٹوئٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

جیسے کہ ایک صارف نے لکھا کہ ’جو بائیڈن سے اقتدار کھونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں نئی ​​نوکری مل گئی ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Donald Trump

پاکستان

Sahiwal

America

lifestyle

resemblance