Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یورپی یونین نے فلسطینیوں کی امداد روک دی

اب معمول کے مطابق کوئی بزنس نہیں ہو سکتا، ورہیلی
شائع 09 اکتوبر 2023 06:49pm
فلسطینی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملوں کے مقام پر جمع ہیں (محمود عیسیٰ/روئٹرز)
فلسطینی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملوں کے مقام پر جمع ہیں (محمود عیسیٰ/روئٹرز)

یورپی کمیشن نے فلسطینیوں کے لیے 691 ملین یورو کی ترقیاتی امداد کے اپنے مکمل پورٹ فولیو پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے پڑوس اور توسیع اولیور ورہیلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اسرائیل اور اس کے لوگوں کے خلاف دہشت گردی اور بربریت کا پیمانہ ایک اہم موڑ ہے۔‘

ورہیلی نے کہا کہ اب معمول کے مطابق کوئی بزنس نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کیخلاف آپریشن کی سربراہی کرنے والے ’دی گھوسٹ‘ کون ہیں

غزہ کی مکمل ناکہ بندی، بمباری سے فلسطینی قید میں 4 اسرائیلی ہلاک

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے کیلئے قطر میدان میں آگیا

انہوں نے مزید لکھا کہ اس فیصلے کا مطلب ہے کہ ادائیگیاں فوری طور پر معطل کر دی جائیں گی، منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا اور بجٹ کی نئی تجاویز اگلے نوٹس تک ملتوی کر دی جائیں گی۔

European Union

Palestine

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023