اے این پی جنرل باجوہ اور فیض کی مہربانیوں کی محتاج نہیں، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی مہربانیوں کی محتاج نہیں، 10 سال اقتدار پر مسلط رہنے والے اب بلوں میں چھپے بیٹھے ہیں، ریاست دہشت گردوں کو واپس لانے والوں کے خلاف ایکشن لے۔
بونیر خدوخیل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے جنرل باجوہ، جنرل فیض، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان، صدر عارف علوی، محمود خان اور بیرسٹر سیف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کل بھی میدان میں تھی، آج بھی ہے اور کل بھی کھڑی رہے گی۔
اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حماس کا حملہ مسلمانوں اور فلسطین کے لیے مزید پیچید گیوں کا باعث بنے گا، نائین الیون کے بعد بھی ہم نے خوشیاں منائی تھیں لیکن نتائج سب نے دیکھ لیے، توقع ہے کہ عرب ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانوں پر دہشت گردی کا الزام لگا کر ملک سے بے دخل کرنا مذاق کے سوا کچھ نہیں، ریاست دہشت گردی ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو دہشت گرد لانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، سب جانتے ہیں کہ سوات سے لے کر وزیرستان تک دہشت گردوں کو کس نے آباد کیا ہے۔
مزید پڑھیں
اے این پی کا سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے پیش ہونے سے انکار
ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی ووٹ کی طاقت کے علاوہ کوئی اور طاقت تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں، اے این پی نے 18ويں ترمیم ميں کنکرنٹ لسٹ کاخاتمہ یقینی بنایا۔
Comments are closed on this story.