Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر حکومت کو نوٹس جاری

عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، وکیل درخواستگزار کی استدعا
شائع 09 اکتوبر 2023 12:11pm
فرح شہزادی۔ فوٹو — فائل
فرح شہزادی۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کر دیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے، عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر متعلقہ فریقین نے فیصلہ نہیں کیا، لہٰذا عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کے حکم پر فریقین نے درخواست پر تین روز میں فیصلہ کیا؟جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے اور ہدایات لینے کیلئے مہلت مانگ لی۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا اور درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

ECL

Lahore High Court

Farah gogi

Ministry of Interior