Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد کے نگراں کے قتل میں ملوث ملزم 11 سال بعد باعزت بری

اے ٹی سی نے 2012 میں ملزم مشتاق کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی
شائع 09 اکتوبر 2023 11:32am
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

سندھ ہائی کورٹ نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر مشتاق عرف شاہ کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے سزا کالعدم قرار دیکر مشتاق عرف شاہ جی کو باعزت بری کرتے ہوئے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن، پولیس ملزم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکے، لہٰذا ملزم کے خلاف کوئی اور کیس نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ مشتاق عرف شاہ پتر تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کامقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردہ عدالت نے 2012 میں ملزم مشتاق کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مشتاق اور ساتھیوں نے گھات لگا کر مسجد کے نگراں پر فائرنگ کی جس سے اطہر شاہ جاں بحق اور مظاہر شاہ زخمی ہوگئے تھے جب کہ جوابی فائرنگ سے شریک ملزم عرفان بھی قتل ہوگیا تھا۔

karachi

firing incident

Sindh High Court