Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی وطن واپسی ’21 اکتوبر کو الٹا پڑھیں تو 12 اکتوبر بنتا ہے‘

آپریشن جبرالٹر ہوا تو جنگ چھڑ گئی، اس کے بعد جب بھی آپریشن ہوا مارشل لا لگا، اعجاز الحق
شائع 07 اکتوبر 2023 10:14pm
آج ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کیلئے آپریشن ہو رہا ہے، اگر21 اکتوبر کو الٹا پڑھیں تو 12 اکتوبر بنتا ہے، اعجاز الحق۔ فوٹو ــ فائل
آج ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کیلئے آپریشن ہو رہا ہے، اگر21 اکتوبر کو الٹا پڑھیں تو 12 اکتوبر بنتا ہے، اعجاز الحق۔ فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ کا انتخاب کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کیلئے آپریشن ہو رہا ہے، اگر21 اکتوبر کو الٹا پڑھیں تو 12 اکتوبر بنتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ جب ملک میں آپریشن جبرالٹر ہوا تو جنگ چھڑ گئی، اس کے بعد جب بھی آپریشن ہوا ملک میں مارشل لا لگا، اب ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کیلئے آپریشن ہو رہا ہے۔

اعجاز الحق نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہر کوئی مرضی کا مانگ رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بڑا سیاسی خلا ہے، سیاسی نظریات کا خلا پیدا ہوا ہے، آج نظریات کی سیاست ختم اور مفادات کی سیاست عروج پر ہے۔ جو لوگ اکٹھے بیٹھ کر بات نہیں کر سکتے مفادات کے لیے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چار پانچ بندے کمرے میں بیٹھ کر ملک چلارہے ہیں، فضل الرحمان

نواز شریف واپس آ رہے ہیں لیکن ن لیگ کے سابق وزراء نظر نہیں آرہے، بلاول بھٹو

لندن سے سعودیہ، دو دسرے ممالک، پھر پاکستان: نواز شریف کی واپسی کا پلان سامنے آگیا

غیر قانونی افغان شہریوں کو نکالے جانے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں پیدا ہونے والے خلا کو پورا کرنے کیلئے بھارت تیار بیٹھا ہے۔

Nawaz Sharif

Pakistan Politics

Ijaz ul Haq

general elections 2023