Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: 10 ماہ میں 4 ہزار سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

صحافی، بیورو کریٹس، غیر ملکی اور اعلیٰ حکام سے بھی لوٹ مار کے واقعات ہوئے
شائع 07 اکتوبر 2023 08:32pm
اسلام آباد: 10 ماہ میں 4 ہزار سے زائد چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں۔ فوٹو ــ فائل
اسلام آباد: 10 ماہ میں 4 ہزار سے زائد چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں۔ فوٹو ــ فائل

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دس مہینے میں چوری ڈکیتی اورراہزنی کی چار ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ صحافی، بیورو کریٹس، غیر ملکی اور اعلیٰ حکام سے بھی لوٹ مار کے واقعات ہوئے۔

اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کا پولیس ڈیٹا سامنے آگیا۔

جنوری 2023 سے اکتوبر تک راہزنی کی 2256 وارداتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ سال راہزنی کی 1756 وارداتیں ہوئی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت میں دس مہینے میں چالیس ڈکیتیاں، چوری کی 2060 وارداتیں رجسٹرڈ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

اسلام آباد: سرچ آپریشن میں 19 غیر ملکیوں سمیت 38 افراد گرفتار، ہیومن رائٹس کمیشن کی تشویش

لاہور: لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر گرفتار

راشد منہاس روڈ پرچلتی گاڑی میں خواتین کوہراساں کرنیوالا شخص گرفتار

پولیس کے مطابق دس مہینوں میں کروڑوں روپے مالیت کی 641 کاریں اور لاکھوں مالیت کے 3015 موٹر سائیکل چوری ہوئے، جبکہ گزشتہ سال 511 گاڑیاں اور 2654 موٹرسائیکل چوری ہوئے تھے۔

اسلام آباد

Crime

islamabad police