Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بار کونسل کی غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت

غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے، پاکستان بار کونسل
شائع 07 اکتوبر 2023 08:08pm

پاکستان بار کونسل نے غیرقانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔

پاکستان بارکونسل نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ غیرقانونی افغان شہری اور دیگر غیر ملکی افراد کو باعزت طریقے سے ان کے ممالک بھیجا جائے، پوری دنیا نے پاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا۔

مزید پڑھیں

غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آرمی چیف

پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کردیں

شکرگڑھ: کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم 21 افغان باشندے گرفتار

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا، افغان اور دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔

Afghan refugees

اسلام آباد

pakistan bar council

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants