Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سرکاری افسران سےموبائل فون پر دوستی کے بعد بلیک میل کرنیوالی ملزمہ گرفتار

ملزمہ کے خلاف ملک کے مختلف تھانوں میں 12 سے زائد مقدمات درج
شائع 07 اکتوبر 2023 11:12am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پشاورسے اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر بن کر دھوکہ دہی سے سرکاری افسران سے دوستیوں کے بعد بلیک میل کرنے والی خاتون کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق ہری پور سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ سرکاری افسران سے تعلق استوار کرکے انہیں بلیک میل کرتی تھی۔ملزمہ کے خلاف ملک بھر کے مختلف تھانوں میں 12 سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ خود کو ڈاکٹرظاہرکرکے سرکاری افسران کے ساتھ دوستی گانٹھتی اور پھر ان سے پیسے اور دیگر چیزیں وسول کرتی تھی۔

ایس ایس پی آٌپریشنز کے مطابق ملزمہ نے گزشتہ ماہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے ڈائریکٹر کو اپنے جال میں پھنسایا اور پھر ان سے 2 قیمتی موبائل فون اور 18 لاکھ روپے طلب کیے۔

ملزمہ کی گرفتاری اس کی اپنی شکایت کے بعد تحقیقات کرنے پرعمل میں آئی ۔ خاتون نے متعلقہ افسر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی تاہم پولیس کے مطابق تحقیقات کرنے پر علم ہو ا کہ عظمیٰ بلیک میلرہے۔

گرفتارخاتون اب تک دو درجن سے زائد سرکاری افسران جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،پولیس سمیت دیگرشامل ہیں، کو لوٹ چکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ گزشتہ 10 سال سے اس جرم میں ملوث ہے، جس کے خلاف ماضی میں رحیم یارخان، ملتان اور دیگر شہروں کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ موبائل فون کے ذریعے افسران کے ساتھ تعلق بقائم کرتی ہے اور پھر انہیں اپنے جھال میں پھنساتی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Crime