Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کردیں

کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا، مکانوں کے کرائے بھی کم ہوگئے
شائع 07 اکتوبر 2023 09:42am

حکومت کی ڈیڈ لائن کے بعد سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ جانے سے قبل جائیدادیں فروخت کرنی شروع کردیں۔

مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 54 افغان خاندان پاکستان سے چلے گئے ہیں، جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغان باشدوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگیکے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، انہیں31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کوئی ملک تارکین وطن کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا، نگراں وزیر خارجہ

افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ دینے کے بعد صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہوگئے ہیں۔

afghanistan

Afghan refugees

پاکستان

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants