Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر و جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا

انضمام الحق سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے
شائع 06 اکتوبر 2023 10:28pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیر نگرانی سینئر و جونیئر سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق انضمام الحق سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

سینئر سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز نوید لطیف، عامر نذیر، محمد سلمان، جاوید حیات، ثنا اللہ اور محمود حامد کو رکھا گیا ہے۔

پی سی بی سینئر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو قائد اعظم ٹرافی مانیٹر کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

وسیم حیدر راولپنڈی، وجاہت اللہ واسطی ایبٹ آباد اور توصیف احمد لاہور میں میچز مانئیٹر کریں گے۔

PCB

lahore

inzimam ul haq

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Senior and Junior Selection Committees

qaid e azam trophy