Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کی صحافیوں سے ملاقات، پاکستان روانگی کا بتا دیا

'مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں، برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیئے'
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 08:36am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا، میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان روانگی سے قبل لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف سے شاہد خاقان کی ملاقات، ’واپسی کی مشاورت میں شامل نہیں تھا‘

نواز شریف کی واپسی رکنے کی خبریں مسترد، چار ملکی دورے کا منصوبہ

نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں، برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif