Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

رواں سال کانگووائرس سےجاں بحق افرادکی تعداد14ہوگئی
شائع 06 اکتوبر 2023 12:16pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا اور رواں برس اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے، 35 سالہ علی محمد کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جس کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور اس نے آج دم توڑ دیا۔ اور رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی۔

فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں 35 سالہ علی محمد اور 20 سالہ راز محمد تھے جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ تاہم ان میں سے ایک مریض نے آج ہی دم توڑا ہے۔

quetta

Congo

congo virus

fatima jinnah hospital