Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر تبادلوں کی منظوری دی
شائع 05 اکتوبر 2023 10:42pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان حکومت کی تجویز پر صوبے میں سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے دی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سہیل رحمان بلوچ کو سیکرٹری زراعت، عمران خان کو سیکرٹری اطلاعات، ہاشم ندیم کو سیکرٹری ثقافت اور قمبر دستی کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لگانے کی منظوری دی گئی۔

ایاز مندوخیل کو سیکرٹری آئی ٹی، طیب لہڑی کو سیکرٹری لائیو اسٹاک، ولی بڑیچ کو سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی، عبدالولی کاکڑ کو سیکرٹری پی ایچ ای، سید سکندر شاہ کو سیکرٹری سوشل ویئلفئر اور سردار خان بگٹی کو سیکرٹری بہبود خواتین لگانے کی منظوری دی گئی۔

یاسر خان کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ، محمد داؤد بازئی کو سیکرٹری مذہبی امور، صالح بلوچ کو سیکرٹری خوراک، کلیم اللہ بابر کو سیکرٹری پارلیمانی امور و قانون ، ظفر بلیدی کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، عبدالخالق مندوخیل کو سیکرٹری لیبر جبکہ راشد رزاق کو سیکرٹری پلاننگ لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

مجیب الرحمٰان کو ایم ڈی بیپرا، طارق جاوید مینگل کو ڈی جی سوشل ویئلفیئر، کیپٹن جاوید کو قائمقام چیئرمین بی ڈی اے، دیر شاہ غلزئی کو ڈی جی بی سی ڈی اے، معین الرحمان کو سی ای او اسپشل اکنامک زون اتھارٹی، محمد یونس سنجرانی کو ڈی جی فشریز اور سعادت حسین کو ڈی جی کیو ڈی اے لگانے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تبادلے

نگراں وفاقی حکومت نے پوری بیوروکریسی تبدیل کرڈالی

اس کے علاوہ لطیف کاکڑ کو سینئر ایم بی آر 2، فتح بنگر کو ممبر سی ایم آئی ٹی، منظور حسین کو ممبر سی ایم آئی ٹی، منظور زہری کو عارضی ممبر سی ایم آئی ٹی، داؤ خلجی کو ڈی جی جی ڈی اے جبکہ سی ای او پی پی ایچ آئی کے لیے 3 رکنی پینل عتیق اللہ، حمیداللہ ناصر اور ذاکر ناصر کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جاوید اختر محمود کا تبادلہ کرکے انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، جاوید اختر محمود کو کورس میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو اوایس ڈی بنادیا گیا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ECP

بلوچستان

quetta

transfers

Transfer and posting

Election Commission of Pakistan (ECP)

Transfer posting

Secretaries Transfer