Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اینٹی کرپشن کیس: پرویز الٰہی کا بریت کالعدم قرار دینے کیخلاف عدالت سے رجوع

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ بحال کیا جائے، عدالت سے استدعا
شائع 05 اکتوبر 2023 02:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے اینٹی کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کرنے کو کالعدم قرار دینے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل داٸر کر دی۔

پرویز الٰہی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل داٸر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقاٸق اور قانون کے برعکس ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کے وکلاء کے قانونی نقاط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا، جوذیشل مجسٹریٹ کو کسی بھی ملزم کو ڈسچارج کرنے کا اختیار ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ بحال کیا جائے جب کہ کیس کے فیصلے تک سنگل بینچ کا حکم معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے گوجرانوالہ مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور ٹراٸل کورٹ کو دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

anti corruption punjab