Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ کپ کا کل سے آغاز، ذکا اشرف نے پاکستان ٹیم سے امیدیں لگالیں

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
شائع 04 اکتوبر 2023 11:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ذکاء اشرف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ٹیم پاکستان میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اس وقت پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور امید ہے یہ ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹے گی۔

کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم جیت کے لیے پُرعزم ہے، عالمی مقابلے سے قبل وارم اپ میچوں میں جہاں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں بھارتی کنڈیشنز کو جانچنے میں بھی مدد ملی ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بریانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کیا کہا؟

پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ آئی سی سی کی ویڈیو جاری

1999 سے 2019 تک کھیلے گئے ورلڈکپ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا

قومی کرکٹ ٹیم نے آج راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

cricket

PCB

lahore

ODI World Cup

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

Pakistani Cricket team