Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدارسے نکالا گیا، احسن اقبال

نوازشریف کومعیشت کے حوالے سے تجربہ حاصل ہے،لیگی رہنما
شائع 04 اکتوبر 2023 12:43pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدارسے نکالا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کومعیشت کے حوالے سے تجربہ حاصل ہے، 2013 میں ن لیگ کو آج سے مشکل حالات ملے تھے، جبکہ 2013 میں نوازشریف نے معیشت کی بحالی کا آغاز کیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے 2013 سے2017 تک عوام کو ریلیف دیا، سازش کے تحت نوازشریف کو اقتدارسے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے کبھی کونسل نہیں چلائی اسے ایٹمی طاقت کی کنجی تھمادی تھی، یہ وہ تاریخی ناکامی ہے جس کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پاناما کیس میں کچھ نہیں نکلا تو نوازشریف کو اقامہ پرنکال دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے بدترین معاہدہ کیا۔

رہنما (ن) نے کہا کہ نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا اور ملک کی ترقی کیلئے بہترین پالیسیاں متعارف کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اقتصادی ومعاشی وژن کوکامیاب کریں گے، نوازشریف پاکستان کومعاشی طاقت کےطورپرمنوائیں گے، قومی اتحادسےہی آگے بڑھاجاسکتا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Ahsan Iqbal