Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

18سالہ گھریلو ملازمہ بازیابی کے بعد دارالامان بھیج دی گئی

لڑکی جناح گارڈن کے پاس جھگیوں سے برآمد ہوئی، پولیس کا بیان
شائع 04 اکتوبر 2023 11:57am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس نے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرواکر پیش کردیا، جسےعدالت نے دارالامان بھیج دیا۔

عدالت میں 18سالہ گھریلو ملازمہ سدرہ کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرواکرعدالت میں پیش کردیا۔

کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری ن کی، اس دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل خاور بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ لڑکی کہاں سے بازیاب ہوئی کس کے پاس تھی؟ تو پولیس نے کہا کہ لڑکی جناح گارڈن کے پاس جھگیوں سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ لڑکی کا کہنا ہے کہ کسی رشتہ دارسے نکاح ہوچکا ہے لیکن وہ اب نکاح والے کے ساتھ بھی نہیں رہنا چاہتی، جس کے بعد عدالت نے لڑکی سدرہ کو روسٹرم پر طلب کیا۔

kidnapped

Islamabad High Court

islamabad police