Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سری دیوی کی موت کے5 سال بعد بونی کپور کا بڑا انکشاف

اداکارہ فروری 2018 میں دبئی کے ہوٹل کے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں
شائع 04 اکتوبر 2023 11:20am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹربونی کپور نے اہلیہ سری دیوی کی موت کے بعد خود پر عائد الزامات س متعلق پہلی بار بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں ایک انٹرویو میں بونی کپور نے 5 سال بعد اس بات کا انکشاف کیا کہ سری دیوی اپنی ڈائٹ کے حوالے سے بہت ذیادہ حساس تھیں اوراس کی وجہ سے وہ اکثر فاقہ کیا کرتیں تھیں تاکہ وہ اسمارٹ نظر آئیں۔

بونی کپور کے مطابق اسی وجہ سے سری دیوی نے اپنی صحت خراب کرلی تھی ۔

انھوں نے بتایا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی، تاہم دبئی پولیس سے کلین چٹ لینے کے لیے انھیں بہت سے مرحلوں سے گزرنا پڑا۔

بونی کپورنے بتایا کہ انڈین گورنمنٹ کااس کیس میں دبئی پولیس پربہت زیادہ دباؤتھالیکن انہیں اندازہ ہوگیاتھاکہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔

##مزید پڑھیں:

سری دیوی کی موت حادثہ نہیں قتل، بڑا انکشاف

لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے بچپن کی یادگار تصویر

عامر خان کا ’لاہور 1947‘ کے نام سے فلم بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ 54 سالہ لیجنڈ بولی وڈ اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جسے ایک حادثاتی موت قرار دیا گیا تھا۔

india

Murder

Bollywood

lifestyle

شخصیات

Sridevi

bony kapoor