Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا، مقدمہ درج

ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا، پولیس
شائع 04 اکتوبر 2023 11:05am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا، جس نے اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔

ابتدائی بیان کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور لاش کو قبر سے 10 سے پندرہ گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔

ملزم مانی لاش کے ورثا کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود کرتا تھا، جس کے خلاف دفعہ297 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

lahore

punjab