Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کالام میں ہوئی
شائع 04 اکتوبر 2023 10:50am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ شہر میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے اور ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر میں بارش متوقع ہے

مزید کہا کہ شانگلہ، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ اور باجوڑ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کالام میں 14 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Met Office