Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: جوان بیٹی اور اہلیہ کا قاتل پکڑا گیا

بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر تیز دھار آلہ سے قتل کیا، ملزم
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 07:20pm
لاہور میں فیکٹری ایریا کےعلاقے میں جوان بیٹی اور اہلیہ کا قاتل پکڑا گیا، فوٹو ــ فائل
لاہور میں فیکٹری ایریا کےعلاقے میں جوان بیٹی اور اہلیہ کا قاتل پکڑا گیا، فوٹو ــ فائل

لاہور میں فیکٹری ایریا کےعلاقے میں جوان بیٹی اور اہلیہ کا قاتل پکڑا گیا۔ ملزم نے اہلیہ اور بیٹی کو ایک روز قبل قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق پچاس سالہ شکیلہ اور بیس سالہ علشبہ کی لاشیں ایک روز قبل گھر کی بلائی منزل سے ملی تھیں۔

پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کی۔

شک ہونے پر بیس سالہ علشبہ کے والد عبدالرشید کو حراست میں لیا گیا۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔

مقتول علشبہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی، پولیس نے مقدمہ مقتولہ شکیلہ کے داماد کے بیان پر درج کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جب ماں اور بیٹی کی لاشیں ملی تھیں اس وقت پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں کے قریب سے خنجر بھی ملا ہے۔

مزید پڑھیں

ریگی میں ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد

کراچی میں ایک ہی دن تین لاشیں برآمد

مری: ہوٹل کے کمرے سے 3 دوستوں کی لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، مقتولہ شکیلہ کا شوہر رشید نرسری پر کام کرتا ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لیے لاشیں تحویل میں لے کر فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

lahore

lahore police

Murder