چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
بینچ نے دیگر درخواستوں کو سنگل بینچ کے روبرو بھیجنے کی سفارش کردی
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پرعدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دیگر درخواستوں کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس ارسال کرتے ہیں۔
دو رکنی بینچ نے دیگر درخواستوں کو سنگل بینچ کے روبرو بھیجنے کی سفارش کردی ہے۔
وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان بھرمیں چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔
پاکستان
Lahore High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.