Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان

'اگر 125 کے ساتھ پیٹرول کی ٹینکی بھی فل کروا کر دیں تو چس آجائے'
شائع 01 اکتوبر 2023 08:10pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کا انتخاب کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

سینئیر رہنماؤں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگ لے کر مینارِ پاکستان پہنچیں۔

جس کے بعد دوڑ لگ گئی ہے کہ کون پارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پنڈال تک لانے میں کامیاب ہوگا۔

اسی چکر میں بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ زیادہ لوگوں کو ن لیگ کے جلسے میں لانے والوں کو لالچ دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں زیادہ لوگ لے کر آنے والے کو نئی نویلی ”ہونڈا 125“ موٹر سائیکل انعام میں دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ایک شخص اپنے خطاب میں کہتا ہے کہ ’یہ بہت بڑا اعلان ہے، مجھے امید ہے کہ میری ٹیم ہی جیتے گی، آپ سب کو بتایا جارہا ہے کہ جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے زیادہ بندے لے کر آئے گا اسے دو ”ہونڈا 125“ انعام میں دیا جائے گا ، یہ این اے 135 ہے اس میں دو صوبائی حلقے آتے ہیں‘۔

جبکہ اسٹیج پر پیچھے نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر عوام کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ”ہونڈا 125“ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ہونڈا کی نئی سی جی 125 میں ’نیا‘ کیا ہے؟

ایکس صارف ناصرہ اعوان لکھتی ہیں ’میرے خیال سے پیٹرول بھی اچھا خاصا مہنگا ہو گیا ہے، یہ اگر صرف پیٹرول بھی دے دیں تو ان کے بڑے کافی لوگ جمع کر لیں گے، بریانی تو ویسے فری ہے ہی‘۔

وقاص اکبر نے موٹر سائیکل کے ساتھ پیٹرول بھی مانگ لیا۔

مزید پڑھیں: کلٹس کی قیمت میں ہونڈا سوک کا متبادل خریدنا چاہیں گے؟

جبکہ ایک صارف نے لکھا، ’ لیڈر وہ ہوتا ہے عوام کو کہے بغیر عوام خود باہر نکلے اپنے لیڈر کے لیے’۔

اسرار احمد کا کہنا تھا کہ ’اگر اس قوم میں واقع عقل ہوئی تو اس آفر پر لعنت بھیجیں گے‘۔

PMLN

Nawaz Sharif

Honda 125