Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہدرہ پل کی بحالی کا کام مکمل، لاہور سے فیصل آباد ٹرین آپریشن بحال

پل کی مرمت کیلئے ڈی ایس ریلوے کی نگرانی میں 24 گھنٹے مسلسل کام کیا گیا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 04:45pm

گزشتہ روز شاہدرہ کے قریب گرنے والے ریلوے کے پل کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا، مرمت کا کام مکمل ہونے پر لاہور سے فیصل آباد ٹرین آپریشن بحال ہو گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق شاہدرہ پل کی مرمت اور ٹرین آپریشن بحالی کے لیے ڈی ایس ریلوے کی نگرانی میں 24 گھنٹے مسلسل کام کیا گیا۔

پل کا پلر گرنے کی نشاندہی کرنے والے اسٹاف کو ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز شاہدرہ پل کا ایک پلر گر جانے سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا تھا اور لاہور فیصل آباد ٹریک پر آپریشن معطل جبکہ قراقرم ایکسپریس سمیت تین ٹرینوں کو متبادل روٹ سے گذارا گیا۔

Pakistan Railways

lahore

punjab

shahdara

railway brige

Train service suspended