Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالا موٹرمکینک گروہ سمیت پکڑا گیا

موٹرمکینک نے گردوں کی 25 سرجریزکرڈالیں
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 03:17pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غیرقانونی ٹرانسپلانٹ میں سرجن ڈاکٹر، ٹیکنیشن اور دیگر افراد شامل ہیں۔ سرجن نے تقریباً 300 آپریشن کیے ہیں، جس کو2017 میں سرکاری نوکری سے نکالا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گروہ میں شامل ایک موٹرمکینک نے گردوں کی 25 سرجریز کرڈالیں، جبکہ گروہ گردہ ٹرانسپلانٹ کے لاکھوں روپے وصول کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کرایے پر گھر لیکرآپریشن کرتا ہے۔

دوسری جانب درجنوں مقدمات میں ملوث سرجن پولیس کی حراست سے بزور اسلحہ فرار کروالیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فواد ممتاز خان کو لاہور پولیس اٹک جیل سے چند روز قبل لاہور لائی، تو مبینہ طور پر جائے وقوعہ کی نشاندہی پر لے جاتے ہوئے ملزم فواد ممتاز فرار کروایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چار مسلح افراد نے پولیس کے پانچ اہلکاروں کو اسلحہ دکھا کر ملزم فواد ممتاز کو فرار کروایا، جبکہ واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں درج کرلیا گیا۔

مزید بتایا کہ سرجن فواد ممتاز چینی، سعودی باشندوں سمیت متعدد افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کرچکا ہے، ملزم نے مرحوم اداکارعمر شریف کی بیٹی کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا تھا، جو2006 سے گردوں کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کا سربراہ تھا۔

پاکستان

punjab

Kidney