Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ نے انتقام کے بیانے سے دستبرداری کا اعلان کردیا

نواز شریف انتقام کے بجائے ملک ٹھیک کرنے پر توجہ دینگے، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 03:14pm
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف انتقام کے بجائے ملک ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔

مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بھی انتقام کے بیانے سے دستبرداری کا اشارہ دیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بیانیہ نواز شریف نے طے کیا، ایک ہی کام ہوسکتا ہے، ملک کو ٹھیک کریں یا پھر انتقام لینے میں لگ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نے 2017 کے کرداروں کے احتساب کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا جس کے بعد نواز شریف پر ظلم کرنے والے رسوا ہوئے، کم عرصے میں سب کردار بے نقاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں لیگی اعلیٰ قیادت کی اہم بیٹھک کے دوران نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان کو برے دن دکھانے والوں کا احتساب ضرور ہو گا۔

تاہم اب لیگی رہنما احتساب کے بیانیے سے دستبردار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں جمعہ کی شب گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے اوپر اب یہ غالباً فرض کرلیا گیا ہے کہ ہم جب بھی بات کریں گے ان (جنرل باجوہ اور فیض حمید) کے نام لیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 18 ستمبر کے اجلاس میں کوئی بیانیہ یا لائن نہیں لی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہاکہ نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکن لانے کے حوالے سے رہنماؤں کی مانیٹرنگ ہوگی، ہر ایم این اے اور ایم پی اے کو پانچ پانچ سو کارکن لانے کا ہدف دیا ہے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Ishaq Dar