Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہدرہ کے قریب ریلوے بریج کا پلر گرگیا، لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل

ٹریک بند ہونے کے باعث قراقرم ایکسپریس کو ساہیوال کے راستے روانہ کیا گیا
شائع 29 ستمبر 2023 07:01pm

شاہدرہ کے قریب ریلوے بریج کا پلر گرگیا، جس کے باعث لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

ٹرین سروس معطل ہونے کے باعث لاہور سے کندیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپرس جبکہ فیصل آباد سے لاہور کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔

ٹریک بند ہونے کے باعث کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کو ساہیوال کے راستے روانہ کیا گیا، اسی طرح، شالیمار ایکسپریس اور میانوالی ایکسپریس کے راستے بھی تبدیل کیے گئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے عملہ ٹیئر گرتے وقت معائنہ پر موجود تھا اور عملی کی بر وقت اطلاع پر ٹرین آپریشن فوری طور پر روکا گیا، پل کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، پل پر ٹریفک 72 گھنٹے میں بحال ہو جائے گی۔

اس دوران، ٹرینوں کو مین لائن اور وزیر آباد کی طرف سے چلایا جا رہا ہے۔

Pakistan Railways

lahore

shahdara

railway brige

Train service suspended