Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مستونگ دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، دفاعی ماہرین

عید میلاد النبیﷺ پر دھماکا پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش قرار
شائع 29 ستمبر 2023 05:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

دفاعی ماہرین نے جمعے کو بلوچستان کے شہر مستونگ میں عید میلاد النبیﷺ پر خودکش دھماکے کو پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج مستونگ میں مسجد خالد کے قریب عید میلاد کے جلوس پر خود کش دھماکا اسلام اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے حملہ ہے، عید میلاد نبی کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ پاکستانی۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ہمارا ازلی دشمن جو ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے، ایسے دہشت گردی کے واقعات کروا کر ہماری اور دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔

دفاعی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث پائی گئی، جس کی وجہ سے وہ دنیا میں ایک دہشت گرد اسٹیٹ کہلائے جا رہے ہیں اور انتہائی پریشر میں ہیں، پہلے بھی بھارت متعدد بار ایسے گھٹیا حربے استعمال کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں

مستونگ دھماکا: بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

مستونگ دھماکا: ڈی ایس پی نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان دی، آئی جی بلوچستان

مستونگ: عید میلادالنبی جلوس کے قریب خود کش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 52 شہید، متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے نہ قابل تردید ثبوت پاکستان پہلے بھی دنیا کو دیکھا چکا ہے، کلبوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشت گردی کرتے پکڑا جا چکا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی، داعش اور بلوچ دہشت گرد دشمن کے آلا کار ہیں۔

quetta

Blast

Mastung

Defense experts