Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کی جانب سے سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار

سی پیک کا دائرہ مختلف شعبوں میں بڑھانے کے لیے پرُعزم ہیں، وزارت منصوبہ بندی
شائع 28 ستمبر 2023 09:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہدراری (سی پیک) میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور چین سی پیک کا دائرہ مختلف شعبوں میں بڑھانے کے لیے پرُعزم ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں، یہ شعبے پہلے ہی سے سی پیک کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ تھے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک کی بدولت پاکستان کے انفرااسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری اور مختلف شعبوں میں جدت آئی ہے اور ان کی صلاحیت میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

آرمی چیف کا سی پیک منصوبے کے لیے مکمل تعاون کا اعلان

احسن اقبال اسٹیبلشمنٹ کو چین کے انتباہ کے دعوے سے پلٹ گئے

سی پیک کی 10ویں سالگرہ منانے کیلئے تیاریوں کی ہدایت

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، اس کے علاوہ ان علاقوں میں سی پیک کے تحت نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی کام کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک میں وقت کے ساتھ دوستانہ مراسم مذید مضبوط ہوئے ، سی پیک کے فوائد پورے ملک کو پہنچ رہے ہیں۔

china

CPEC

China Pakistan Economic Corridor

پاکستان

اسلام آباد

pak china relation

Federal Ministry of Planning