Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزا کے بجائے الیکشن لڑنے دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا

جن لوگوں نے جرم کیا ہے وہ حساب بھی دیں گے، رہنما ن لیگ
شائع 28 ستمبر 2023 04:46pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نو مئی کے مجرموں کو سزا کے بجائےالیکشن لڑنے دیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سانحہ نو مئی کے حوالے سے راناثنااللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جرم کیا ہے وہ حساب بھی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو 9 مئی کو ہمارے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ الیکشن لڑنا ہے معاف کردیا جائے دنیا میں ایسا قانون نہیں ہے۔

قائد ن لیگ کی وطن واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں، ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے اور وہ پاکستان کی خدمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف مینار پاکستان پر قوم سے خطاب کریں گے، نوازشریف کے بتائے گئے راستے پر چل کر ملک بحران سے نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کی تقاریر میڈیا پر نشر نہ کرنے کیخلاف حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری

آصف زرداری اور گیلانی کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا

شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، ’ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں

عمران خان کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تکبر کا شکار ہوئے ہیں، اب کہا جارہا ہے الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا تو زیادتی ہوگی۔

Nawaz Sharif

imran khan

Rana Sanaullah

general elections 2023