Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں‘

ہ ہم ہر فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں، جلیل عباس جیلانی
شائع 28 ستمبر 2023 04:37pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں۔

جیلی عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم نے نیویارک میں وبائی امراض سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقات کی، انوارالحق کاکڑ نے عالمی میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیے۔

نگراں وزیر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں

’سپریم کورٹ اگر انفارمیشن کمیشن کے ماتحت ہے تو عدلیہ آزاد کیسے ہوگئی؟‘

’عمران خان کو گالی دی تھی، مجھے دیتے تو شاید کنٹرول کرلیتا‘

شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، ’ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی دورے کے دوران کشمیر پر اپنا مؤقف پیش کیا اور کشمیر کے حق خودارایت سے متعلق دنیا کو بتایا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم ہر فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں۔

Israel

پاکستان

JALIL ABBAS JILANI

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar