Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزن میں کمی کیلئے ’انٹرمٹنٹ فاسٹنگ‘ کرنے والے یہ ضرور پڑھ لیں

کھانے کے اوقات کار کا درست تعین بھی انتہائی اہم ہے
شائع 28 ستمبر 2023 02:50pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جہاں صحت مند رہنے کیلئے کھانا ضروری ہے، وہیں کھانے کے اوقات کار کا درست تعین بھی انتہائی اہم ہے۔

ہم میں سے کئی لوگ اب بھی کھانے کے درست اوقات کارسے ناواقف ہیں، صحت مند طرزِ زندگی کیلئے اپنے کھانے کے اوقات کار کو محدود کرنا ایک اہم قدم ہے۔

جب وزن کم کرنے کی بات آتی ہے تو ذہن میں بھوکا رہنے کا خیال ہی آتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

نہ صرف صحت مند اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کا انتخاب بلکہ ایک صحت مند طرزِ زندگی بھی وزن کم کرنے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔

ماہرین نے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ (intermittent fasting) ایک بہترین انتخاب قرار دیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ ماہرین نے ان باتوں کا خیال رکھنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مہنگی ڈائٹنگ کو بائے بائے: وزن کم کرنا ہے تو یہ 5 مشروبات پئیں

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

صحت کے لیے پالک کے 6 بہترین فوائد

ماہرین کی یہ تجاویز آپ کو نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد کریں گی بلکہ آپ کی صحت کو بھی بہتر کریں گی۔

صحت مند چکنائی

کوکو مکھن، گھی، مکھن، پنیر، دودھ دہی، پھل ایواکاڈو اور ایواکاڈو آئل وہ غذائیں ہیں جو صحت مند فیٹس سے بھرپور ہیں۔

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کرنے والے افراد پر یہ منحصر ہے کہ وہ اپنی کیلوریز کی مقدار کو ان صحتمند فیٹس کی تھوڑی مقدار شامل کرکے لازمی بڑھائیں۔

ٓاگردن کے آخری میل میں ان فیٹس کو شامل کیا جائے تو یہ فیٹس رات میں جسم کیلئے ایک اندھن کے طور پر کام کرتے ہیں، جس سے بھرپور نیند لینے میں بھی مدد ملے گی۔

ہفتہ وار کھانے کا چارٹ بنائیں

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ کئی لوگ ڈائٹنگ کے دوران اسنیکس اور جنک فوڈ کھا لیتے ہیں، جو ان کی ساری محنت پر پانی پھیردیتا ہے۔

لہذا اپنی مجموعی صحت کو مدِ نطر رکھتے ہوئے ایک چارٹ ترتیب دیں جس میں پھل، سبزیاں، پروٹین کی ایک مقررہ مقدار شامل ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ، کھانوں کا ایک ترتیب شدہ چارٹ بنائے بغیر ایک طرح سے نا ممکن ہے۔

اپنا کھانا خود بنائیں

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران اپنا کھانا خود بنانے کی عادت ڈالیں، اس سے آپ اس سستی سے بچ سکتے ہیں جو ایک طرح سے غیر صحت مند ہوتی ہے۔

جب آپ ایکٹو رہتے ہیں تو آپ دماغی طور پر بھی خود کو ترو تازہ محسوس کرتے ہیں۔

ہائیڈریٹ رہیں

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ آپ پوری طریقے سے ہائیڈریٹ رہیں۔ کیونکہ جب آپ کا پیٹ خالی رہتا ہے تویہ آپ کو تھکاوٹ محسوس کرواتا ہے۔

وقفے وقفے پانی پینے کے علاوہ بلیک کافی اور ہربل چائے بھی ایک معیاری انتخاب ہے۔

صحت

health tips

healthy lifestyle

weight loss

intermittent fasting