Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا دبئی نہیں جائیں گے، ذکاء اشرف
شائع 27 ستمبر 2023 08:03pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ورلڈ کپ میں قومی شاہینوں کی شاندار پرفارمنس کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان شاندار کارکردگی دکھائے گی اور بھارتی حکومت قومی ٹیم کو فول پروف اسکیورٹی اور پروٹوکول دے گی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ پی سی بی کے الیکشن جلد ہوں گے، جب قومی انتخابات ہوں گے تو ساتھ ہی ہمارے بھی ہوجائیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نے بتادیا

ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

ذکاء اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کو اپنے گھر ظہرانے پر مدعو کرلیا

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا دبئی نہیں جائیں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

zaka ashraf

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)