Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹرز کو پہلی بار 3 سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان

کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ
شائع 27 ستمبر 2023 07:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 قومی کرکٹرز کو پہلی بار 3 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کردیا، ریڈ بال اور وائٹ بال کی علیحدہ کیٹگریز ختم کردی گئیں جبکہ ماہانہ معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

پی سی بی اور قومی کرکٹرز کے درمیان سنٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے پا گئے اور بورڈ نے اگلے 3 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے 30 جون 2026 تک ہوگا۔

کھلاڑیوں کو 4 کیٹگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، 25 کرکٹرز کو دئیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس میں آئی سی سی آمدنی کا حصہ بھی شامل ہے۔

اے کیٹگری

اے کیٹگری میں 3 کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں اور ان کے کنٹریکٹ میں 202.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بی کیٹگری

کیٹگری بی میں 6 کرکٹرز شامل ہیں، جن میں فخرزمان ،حارث رئوف ،امام الحق ،محمد نواز ،نسیم شاہ اور شاداب خان شامل ہیں اور ان کے معاوضے میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

##کیٹگری سی

کیٹگری سی میں 2 کرکٹرزعماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں اور ان کے معاوضے میں 135 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کیٹگری ڈی

اسی طرح کیٹگری ڈی میں 14 کرکٹرز فہیم اشرف ،حسن علی،افتخار احمد ، احسان اللہ ،محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا ،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

کرس گیل کے بعد ہاشم آملہ نے بھی ورلڈ کپ کی 4 فیورٹ ٹیموں کے نام بتادیے

کیا ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم دوبارہ نمبر ون بن سکتی ہے؟

ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سےسنٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد، ون ڈے میں 25 فیصد اور ٹی 20 میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو ہر سیزن میں 2 غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر 50 فیصد انٹرنیشنل میچ فیس بھی ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 سالہ کنٹریکٹ کے دوران ہر 12 مہینے کے بعد کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

central contract

world cup 2023

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

CRICKETERS CENTRAL CONTRACT