Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی توہین عدالت کی کارروائی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج

جسٹس بابر ستار کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے
شائع 27 ستمبر 2023 07:13pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی انٹرا کورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا۔

جسٹس بابر ستار پر مشتمل سنگل بینچ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں

شہریار آفریدی گرفتاری : ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پرفرد جُرم عائد

شہریار آفریدی کی رہائی کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم نامہ ملنے کے بعد شہریار آفریدی اپنے گھر روانہ

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر، ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او مارگلہ ناصر منظور پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔

جسٹس بابر ستار کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سنگل بینچ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔

Islamabad High Court

Contempt of Court

Shehryar Afridi

dc islamabad

irfan nawaz memon