الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی 3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سابقہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ شہریار آفریدی، شوکت یوسفزئی اور دیگر نے تفصیلات جمع کرادی۔
الیکشن کمیشن حکام نے استفسار کیا حماد اظہر اور نفیسہ خٹک نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائی جس پر بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ اراکین کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات آج جمع کرادی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آج جنہوں نے تفصیلات جمع کرائیں تو ٹھیک ورنہ فیصلہ جاری کردیں گے۔
مزید پڑھیں
نگراں وزرائے قانون کا اجلاس، ’انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے‘
صدر کے انتخابات کی تاریخ اور الیکشن کمیشن کے90 روز میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست دائر
الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار، ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی
الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی کو 3 روز میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمشین نے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.