Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حفیظ شیخ، مصطفیٰ کمال و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا، احتساب عدالت
شائع 27 ستمبر 2023 04:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ، ایم کیوایم رہنما مصطفی کمال و دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کے لئے دوبارہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں عدالت نے حفیظ شیخ و دیگر کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا، ریفرنس کی سماعت جہاں سے رکی وہیں سے دوبارہ شروع ہوگی۔

نیب نے ریفرنس میں کہا کہ حفیظ شیخ کے خلاف پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لئے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنماء مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کردیا جس کے لئے عدالت نے ملزمان کو 4 نومبر کے لئے نوٹسز جاری کردیے۔

احتساب عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترمیم کالعدم قرار دی جس کے بعد ملزمان کے خلاف ریفرنس اب بحال ہوچکا ہے۔

نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال سمیت افتخار قائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر سمیت نظر زرداری پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

accountability court

NAB

mustafa kamal

NAB amendment case

hafeez sheikh