Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نامعلوم شخص کی ذہنی معذور13سالہ بچی سے زیادتی

پیٹ درد کی تکلیف پر چیک اپ کروایا تو معلوم ہوا بچی حاملہ ہے، والد
شائع 27 ستمبر 2023 01:57pm

چشتیاں میں نامعلوم شخص کی ذہنی معذور13سالہ بچی سے زیادتی کی اور بچی کے والے مطابق پیٹ درد کی تکلیف پر چیک اپ کرایا تو پتہ چلا کہ بچی حاملہ ہے۔

بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں نامعلوم شخص نے ذہنی معذور 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ چشتیاں تھانہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: 14 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کا ملزم پکڑا گیا

بچی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کے پیٹ میں گزشتہ 10 دن سے درد تھا، اور اسے آرام نہیں آرہا تھا، ڈاکٹر کے مشورے پر ٹیسٹ کرائے تو علم ہوا کہ بچی حاملہ ہے۔

rape cases

Child Rape

Rape

Rape Case