Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹرین اور گاڑی میں تصادم میں غفلت، ریلوے حکام پر 28 کروڑ کا جرمانہ عائد

کیس میں وزیر ریلوے، سیکریٹری، 13 افسران اور ملازمین نامزد تھے
شائع 26 ستمبر 2023 06:33pm
پتوکی میں ٹرین اور گاڑی میں تصادم میں غفلت ثابت ہونے پر ریلوے حکام پر 28 کروڑ کا جرمانہ عائد۔  فوٹو ــ فائل
پتوکی میں ٹرین اور گاڑی میں تصادم میں غفلت ثابت ہونے پر ریلوے حکام پر 28 کروڑ کا جرمانہ عائد۔ فوٹو ــ فائل

پتوکی میں ٹرین اور گاڑی کے تصادم میں پاکستان ریلوے کی غفلت ثابت ہونے پر عدالت نے 28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

دوہزار بیس میں پتو کی میں ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث گاڑی کے ٹرین کی زد میں آنے سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ریلوے حکام پر28 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

کیس میں وزیر ریلوے، سیکریٹری، 13 افسران اور ملازمین نامزد تھے۔

واضح رہے کہ 26 مئی 2020 کو حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پتوکی میں لنڈا پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آگئی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 سگے بھائی حماد اور اظہر شامل تھے۔

ٹرین ایک کلو میٹر تک گاڑی کو گھسیٹتی ہوئی ساتھ لے گئی تھی، پھاٹک پر 11 سے 12ملازمین موجود تھے، پھر بھی پھاٹک کھلا ہوا تھا۔

حادثے کے وقت وزیر ریلوے شیخ رشید تھے، انھوں نے پتو کی ٹرین حادثےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے حادثے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Pakistan Railways

Pattoki

Train Accidents