Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی میں 30 برس تلاش کے بعد گرفتار ہوا مافیا ڈان چل بسا

میسینا ڈینارو اٹلی کی بدنام زمانہ کوسا نوسٹرا مافیا کا سرغنہ تھا
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 08:40pm
فوٹو ـــ فائل / روئٹرز
فوٹو ـــ فائل / روئٹرز

اٹلی کی مافیا کا سربراہ میسینا ڈینارو کینسر کے باعث چل بسا۔ اسے 30 سال تک مفرور رہنے کے بعد جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

61 سالہ میسینا ڈینارو گرفتاری کے وقت کولون کے کینسر میں مبتلا تھے۔ حالیہ ہفتوں میں جب ان کی حالت خراب ہوئی تو انہیں وسطی اٹلی کی انتہائی سکیورٹی والی جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طور پر رکھا گیا تھا۔

تین دہائیوں تک پولیس کو مطلوب رہنے والا 61 سالہ میسینا ڈینارو رواں سال جنوری میں گرفتار ہوا تھا۔

میسینا ڈینارو اٹلی کی بدنام زمانہ کوسا نوسٹرا مافیا کا سرغنہ تھا اور اس پر متعدد افراد کے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا۔

میسینا ڈینارو دھوکہ دہی، غیر قانونی فضلے کی ڈمپنگ، منی لانڈرنگ اور منشیات کی سمگلنگ کی نگرانی کرتا تھا۔ 2002 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

گرفتاری کا دلچسپ واقعہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کا انتہائی مطلوب مافیا ڈان ایک نجی کلینک سے نکل کر ایک کیفے کی طرف جا رہا تھا، ایک پولیس اہلکار قریب آیا اور پوچھا آپ کا نام کیا ہے۔

اس موقع پر اٹلی مافیا کے ڈان نے سچ بولا اور جھوٹ سے گریز کیا۔

اس نے تھوڑا اوپر دیکھا اور کہا، آپ جانتے ہو میں کون ہوں۔ میں میٹیو میسینا دینارو ہوں۔

اس لمحے تک پولیس اہلکار اس بات کا یقین نہیں کر سکتے تھے کہ یہ شخص واقعی مافیا کا ایک بہت بڑا ڈان ہے، جس کا پیچھا قانون نافذ کرنے والے ادارے گذشتہ تین دہائیوں سے کر رہے تھے۔

میسینا دینارو اپنی گرفتاری سے پہلے پالرمو سے 116 کلومیٹر دور کیمپوبیلو دی مزارا میں عام سے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ یہ علاقہ ان کی جائے پیدائش کاسل ویٹرانو سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ تھا۔

ایک پڑوسی نے اطالوی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ میسینا دینارو کو اکثر دیکھتے اور ہیلو ہائے بھی کرتے تھے۔

میسینا دینارو کا اعلیٰ اشیا استعمال کرنے کا شوق مشہور تھا۔ گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر پینتیس ہزار یورو کی مالیت کی گھڑی پہن رکھی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ایک تباہ شدہ آدمی کی طرح نظر آنے کی بجائے ایک بہتر معاشی حالات رکھنے والا دکھائی دے رہا تھا۔

Italy

Crime

Messina Denaro