Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں موجود تمام ن لیگی رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ن لیگ کے تمام سینیٹرز کو 3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 05:52pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکنان نواز شریف کے فقیدالمثال استقبال کی تیاری کریں، نواز شریف انشاءاللہ 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، نواز شریف کے دور میں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا، ان کے دور میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ تک پہنچی، نواز شریف کے دور میں ملکی ترقی کی شرح ساڑھے 6 فیصد تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے آرہے ہیں۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو ہدایت ہے کہ 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، پارٹی رہنما اپنی تمام تر توجہ عوام کو متحرک کرنے پر دیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور ان کے عظیم الشان استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔

ن لیگ کے تمام سینٹرز کو 3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت

سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیرون ملک تمام سینٹرز کو 3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے تمام پارٹی رہنماؤں کو21 اکتوبر سے پہلےبیرون ملک سفر سے منع کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں ن لیگ کے بیرون ملک تمام سینٹرز کو 3 روز کے اندر وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور رہنما نوازشریف کے استقبال کی تیاری کریں، اور تمام پارٹی رہنما21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah