Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خیبرپختونخوا: 11 جامعات میں 3 سال سے ایک بھی پی ایچ ڈی امیدوار انرول نہیں ہوا

جامعات میں ایم ایس اور ایم فل میں انرولمنٹ کم ہونے لگی
شائع 25 ستمبر 2023 12:43pm
وومن یونیورسٹی صوابی - تصویر/ فائل
وومن یونیورسٹی صوابی - تصویر/ فائل

خیبرپختونخوا کی جامعات میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں انرولمنٹ کم ہونے لگی، صوبے کی 11 جامعات میں تین سال سے ایک بھی پی ایچ ڈی امیدوار انرول نہیں ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق صوابی میں گزشتہ 2 سال میں کسی طالب علم کو ایم فل میں داخلہ نہیں دیا گیا، وومن یونیورسٹی صوابی میں2021 میں مختلف شعبہ جات میں 165 طلباء نے ایم فل میں داخلہ لیا تھا۔

دستاویز میں بتایا کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں ایم فل انرولمنٹ 98 سے کم ہوکر 79 تک آگئی ہے، جبکہ وومن یونیورسٹی مردان میں تین سال سے ایم فل کے داخلے بند ہیں۔

دستاویز کے مطابق صوابی یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بھی ایم فل اور ایم ایس میں داخلے کم ہوگئے ہیں، جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی ایم فل، ایم ایس داخلوں میں کمی آئی ہے۔

مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کے 11 جامعات میں تین سال سے ایک بھی پی ایچ ڈی امیدوار انرول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ داخلوں کی کمی کی سب سے بڑی وجہ جامعات میں مستقل اسٹاف کی کمی ہے بیشتر یونیورسٹیز میں وزیٹنگ یا کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ پڑھائی کررہے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مستقل اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیق کم ہوتی جارہی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar